اترپردیش میں ہورہی شدید سردی کے پیش نظر وزیراعلی اکھیلیش یادو نے ضرورت
مندوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ سردی
سے اگر کسی کی موت ہوتی ہے تو افسروں کے
خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔مسٹر یادو نے آج یہاں کہا کہ شدید ٹھنڈ اور سرد ہواؤں کے پیش نظر خاص طور پر غریبوں اور بے سہارا لوگوں کی ہر حال میں مدد کی جائے۔الاو جلائے جائیں اور انہیں کمبل بانٹے جائیں۔